ٹرین کے انتظار مییں بیھٹے دو خواتین سمیت 3 افراد گرفتار 10 کلو چرس برآمد

Hashish

Hashish

روہڑی (جیوڈیسک) ریلوے پولیس روہڑی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بیٹھے مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ریلوے سکھر غلام سروربھیو نے ریلوے تھانہ روہڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ریلوے تھانہ روہڑی میر محمد نے عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر پلیٹ فارم پر سکھر ایکسپریس کے انتظار میں بیٹھے نوشکی کے رہائشی حفیظ اللہ بروہی کے سامان کی تلاشی کے دوران پیکٹوں میں چھپائی گئی چار کلو چرس، پلیٹ فارم پر بیٹھی شکار پور کی رہائشی خواتین امیر زادی زوجہ امام بخش بروہی اور روزہ خاتون زوجہ نواب بروہی کے سامان سے تین تین کلو چرس برآمد کرلی ،بر آمد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان بذریعہ کوچ کوئٹہ سے سکھر پہنچےتھے اور سکھر سے حیدر آباد کے لیے بکنگ کروا کر سکھر ایکسپریس کے انتظار میں بیٹھے تھےکہ ریلوے پولیس نے کارروائی کی، ایس ایس پی ریلوے نے بتایاکہ گرفتار ملزم کا تعلق بلو چستان کے علاقے نو شکی سے جبکہ گرفتار دو نوں خواتین کا تعلق سندھ کے علاقے شکارپور سے ہے۔