خسرہ مہم کا 26 جنوری سے آغاز

Measles Campaig

Measles Campaig

فیصل آباد (جیوڈیسک) محکمہ صحت کی جانب سے فیصل آباد میں 12 روزہ خسرہ مہم 26 جنوری تا 9 فروری جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کو 24 لاکھ 4 ہزار روپے کے انجکشن اور آٹو لاک سرنج پہنچ گئیں۔

ضلعی پروگرام برائے تدارک متعدی امراض کے ڈاکٹر بلال نے بتایا کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے دس سال تک کی عمر کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے مائیکرو پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جبکہ ویکسی نیٹر اور دیگر عملے کی ٹریننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔