لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم اپنے گھر کو درست کرنے کی بات کریں تو غدار کہہ دیا جاتا ہے۔
شیخوپورہ میں یوم پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو استحکام بخشے بغیر ہم پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، بنگلا دیش اور افغانستان مستحکم ہورہے ہیں کیونکہ وہاں عوام کاووٹ چوری نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتی ہیں،کورونا ویکسین کے اربوں روپے کھانے والوں کو دوسروں پرکرپشن کا الزام لگانے کاکیاحق ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عوام کے سیاسی حقوق کو تسلیم کرنا پڑےگا، ہم پاکستان کی خاطر کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔