لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے لاہورمیں سماجی کارکن نوید کمال بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واضح کر دیا کہ پیداشدہ سیاسی بحران مخالفین کا نہیں حکومت کا اپنا پیدا کردہ ہے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ حکومت نے لڑائی شروع کر رکھی ہے حکمران کس کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
حکمران بیانات سب اچھا کے دعوے کر رہے ہیں مگر درحقیقت ان کو اپنا انجام صاف نظر آ رہا ہے۔ پرویز الہی نے پنجاب پولیس کو خبردار کیا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون سے سبق سیکھے اور حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دے پندرہ اگست کو سب پتہ چل جائے گا کہ معاملات کون طے کراتا ہے۔
حکومت کے جانے کے متعلق جو دعوے کیے ہیں سب پورے ہوں گے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مستعفی ہو جائیں ان کے ہوتے ہیں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا۔