ترسیلاتِ زر کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد بڑھ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے مطابق، جولائی تا اگست 2017ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر وطن بھیجے جبکہ گزشتہ سال ترسیلات زر کا حجم 3 ارب ڈالر کے قریب تھا۔ صرف اگست 2017ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 1 ارب 95 کروڑ ڈالر بھیج ڈالے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر عالمی ادائیگیوں اور وصولیوں کے فرق کو کم کرنے میں کافی مدد فراہم کرتی ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی رفتار بڑھنے سے عالمی ادائیگیوں اور وصولیوں میں عدم توازن محدود رہنے کی توقع ہے۔