لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان ہاﺅ س تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ان ہاﺅ س تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی، ان ہاﺅس تبدیلی کے نتیجے میں خرید و فروخت اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ہاﺅ س تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی، ان ہاﺅ س تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہو گی۔ جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کے دعویدار وزیراعظم آج بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ حکومت کے 18 ماہ میں 11 ہزار ارب روپے قرض لیے گئے۔ ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ معیشت کے سارے اختیارات آئی ایم ایف کے حوالے کیے گئے اب وہ مالیاتی اداروں کو کنڑول کر رہے ہیں۔