4 گریڈ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹینڈرز کرا دیئے گئے

Electricity

Electricity

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کو جدید بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپکو کی جانب سے لوڈ اور لائن لاسز کو کم کر نے کے لئے ریجن بھر سے 4 گرڈ سٹیشنوں ڈسکہ، ملکوال، ہیڈ مرالہ اور سرانوالی کی اپ گریڈیشن کیلئے کمپنی کو ٹینڈرالاٹ کردئیے گئے۔

گر ڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن میں 10 ایم وی اے کے ٹرانسفارمرز کی جگہ پر 26 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں گے۔ لوڈ کم کر نے کے لئے 66 کے وی کے تاروں کے بجائے 132 کے وی کے تار بچھائے جائیں گے۔

جس سے بجلی کی ترسیل کے ساتھ وولٹیج بھی بہتر ہوں گے اور ٹر پنگ میں کمی واقع ہوگی۔ چیف انجینئر ڈو یلپمنٹ نے دنیا کو بتایا کہ گریڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہوجائے گا۔ اپ گریڈیشن کا کام 2016ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔