نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار شیا لابیوف کو حقیقی زندگی میں ہیرو بننا راس نہ آیا اور جب انہوں نے دکھایا ہیرو والا رنگ تو پولیس آئی حرکت میں اور ان کو بھیج دیا سلاخوں کے پیچھے جس پر بیچارے اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔
شیا لابیوف نیو یارک میں جاری براڈ وے گروپ کے میوزیکل پرگرام میں شرکت کے لیے خوب پی کر پہنچے اور اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی سگریٹ جلا لی، کچھ دیر بعد انہوں نے زور سے چیخنا شروع کر دیا۔
جس سے میوزک کے دلدادوں نے پریشان ہو کر پولیس کو بلا لیا تاہم لابیوف پر ٹرانسفارمر ز کے ہیرو کا نشہ کچھ زیادہ ہی سوار تھا، انہوں نے پولیس کی بات بھی نہ مانی اور انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جہاں انہیں ایک رات گزارنی پڑی۔
پولیس نے لابیوف پر دخل اندازی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے چارج لگائے گئے اور انہیں آج مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سماعت کے بعد جج نے انہیں رہا کردیا۔
شیا بیوف نے سائنس فنکشن ٹرانسفارمرز کی پہلی 3 فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا لیکن شاید ان پر اب برا وقت آگیا ہے اسی لیے ٹرانسفارمرز فور میں ان کی جگہ ایلن کمنگ کو ہیرو کے طور پر لے لیا گیا ہے۔