پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی نے بتیسویں نیشنل گیمز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل گیمز اٹھائیس جون سے چارجولائی تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گیں۔
اسلام آباد میں عبوری کمیٹی کے سربراہ آصف باجوہ نے اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف محمود صدیقی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز میں تمام یونٹس اور ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے جبکہ گیمز میں پہلی مرتبہ کنوئنگ اور اسنوکر کے کھیل کو شامل کیا جارہا ہے۔