ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ سنی دیول نہایت ہی شریف انسان ہیں۔
میڈیا کے مطابق ٹیسکا چوپڑا جو 1990 کی ہٹ فلم ’’ گھائل ‘‘ کے سیکوئل ’’ گھائل ونس اگین ‘‘ میںس نی دیول کے ساتھ مرزی کردار نبھارہی ہیں کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی عکسبندی سے بہت محظوظ ہو رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سنی دیول نہایت ہی شریف انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آ رہا ہے ۔ واضع رہے کہ فلم کی کہانی ممبئی پولیس کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، سوہا علی خان اور اوم پوری بھی شامل ہیں۔ فلم اگلے برس جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔