کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے خفیہ رائے شماری کا راستہ ختم کیا،
ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں شور مچا رہیں تھیں کہ انکے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، شو آف ہینڈ میں سب کے سامنے ووٹ ہو گا۔ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالت جانا سب کا حق ہے تاہم اپوزیشن بلدیاتی بل کے خلاف عدالت جا کر میئر کا الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے تین اضلاع میں حکومت نہیں بنا سکتی اس لئے شور مچایا جا رہا ہے۔