اسٹاک ہولم (جیوڈیسک) سویڈن میں ایک خاتون نے ٹرانسپلانٹ کیے ہوئے رحم مادر کے ذریعے بچے کو جنم دیے دیا، ڈاکٹروں کیمطابق طبی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ سویڈن میں پہلی بار ٹرانسپلانٹ کیے ہوئے رحم مادر کے ذریعے ایک بچے کو جنم دے دیا، پہلی بار پیوندکاری کیے ہوئے رحم مادر سے کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔ ماں بننے والی چھتیس برس کی خاتوں کو ایک معمر خاتون نے اپنا رحم مادر عطیے میں دیا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی قبل از وقت پیدائش ستمبر میں ہوئی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن پونے دو کلو گرام تھا، ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے نے پیدائش کے بعد جب پہلی چیخ لگائے تو انہیں یقین ہو گیا کہ وہ صحتمند ہے،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا حیرت انگیز ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اب بچے اور ماں دونوں کی صحت بہتر ہے۔