فتح پور (نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار ، کم کرائے پربحث کرنے والی سواریوں ک بیچ راستے اتارنا شروع کر دیا ، مقامی لوگوں کا شدید احتجاج ، تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، جب کہ فتح پور سے چوک اعظم، فتح پور سے کروڑ چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ، سابقہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ،دوران سفر سواریوں کے کرایوں میں کمی کا مطا لبہ کرنے والی سواریوں کو بیچ راستے اتاردیتے ہیں، جس پر مسافر مجبورا کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہیں، ملک منظور نے اعلیٰ حکام سے کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات، بجلی، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر کے حکومت نے عوام کو تحفہ دیا ہے ، اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی واقع ہو گی ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چوہدری ظفر اقبال گجر، ، چوہدری ناصر ، چوہدری محمد زاہد ، چوہدری عبدالستار گجر ، چوہدری فیصل اسلم ،چوہدری اقبال حسین باجوہ، کامران حسین شیخ نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو بہترین تحفہ دیا ہے ، اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دوست ممالک کے ساتھ ایل پی جی کے معاہدوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سے ملک سے مہنگائی کے طوفان سے نجات ملے گی ، اس سے عوام کو ریلیف ملے گا ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی مثبت پالیسیوں سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نمائندہ خصوصی) فتح پور میں غیر معیاری مچھلی کی فروخت، عوام کھانے سے بیمار ہونے لگے، اہل علاقہ کا افسران بالا سے مضر صحت مچھلی کی فروخت پر کاروائی کرنے کا مطا لبہ ،تفصیل کے مطابق فتح پور میں غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری ہے ، گز شتہ روز شہریوں نے طاہر مچھلی فروش سے مچھلی خرید کی ، مچھلی بنوانے کے بعد اس کو چیک کیا تو اس میں بدبو آ رہی تھی ، جس پر خریدار نے اس کو شکایت کی تو پہلے واپس کرنے سے انکار کر دیا ، پھر اپنی غلطی تسلیم کر کے خریدار کو رقم واپس کر دی ، اس واقع پر شہریوں نے بتایا کہ ان مچھلی فروش دکاندار بغیر کسی جالی اور حفاظتی اقدامات کے بغیر فروخت کر رہے ہیں، مچھلیوں پر مکھیوں کی بہتات ہے ، جس سے مچھلی کھانے والے افراد بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں، انہوں نے افسران بالا سے ان غیر معیاری اور باسی مچھلی کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔