لاہور (جیوڈیسک) ریلی میں شریک نوجوان تمام راستے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، ریلی کے باعث د بئی چوک اقبال ٹاؤن میں ٹریفک جام ہو گئی۔ ریلی کی قیادت عثمان حمزہ اور یوتھ ونگ کے دیگر رہنما کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز کے خلاف غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔
ٹرانسپورٹ کی بندش اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت ہے، مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی ایک روپے 80 پیسے یونٹ مہنگی کرکے اگلے روز 47 پیسے سستی کر دینے کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،فرنس آئل 7ہزار روپے ٹن سستا ہوا ہے اور اس مناسبت سے عوام کو 2 روپے یونٹ ریلیف ملنا چاہیے تھا۔