لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تو ٹرانسپورٹرز پر دباؤ بڑھنے لگا کہ کرایوں میں کمی کر کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے ثمرات عوام تک پہنچائیں جائیں جس پر پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال یسین کی سربراہی میں ٹرانسپورٹزز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں انٹرا سٹی اور انٹر سٹی نان اے سی ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں چھ اعشاریہ سولہ فیصد جبکہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے گیارہ اعشاریہ نو فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈر یشن اور اے سی گاڑیوں کے مالکان نے بھی کرایوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال یسین نے کرایوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو اچانک چھاپے مار کر کرائے چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔