ایک معیاری ٹرانسپورٹ، عوام کا اعتماد

Transport

Transport

تحریر : ایم آر ملک

لیہ شہر میں بننے والے پہلے ٹرمینلز پر یہ واویلہ کیوں نہ ہوا ؟ اب رہبر ٹرمینل پر کیوں شور مچ رہا ہے وطن عزیز کا ایک میگا ٹرانسپورٹ سسٹم ہے جس میں ثانیہ گروپ ،سلک لائن اور فیصل موور کا نام شامل ہے کا مقصد صرف عوامی اعتماد کا تسلسل ہے اور اتنا بڑا گروپ کیا کسی شہر میں قانونی تقاضوں کے بغیر سروس کا اجرا کر سکتا ہے یہ ناممکنات میں سے ہے لیہ شہر میں اس معیاری سہولت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے عدالت عالیہ تک حکم امتناعی کی کاوشیں ہوئیں مگر سچ کا رستہ نہ رک سکا ،صداقت کا منہ زور ریلہ اپنا رستہ خود بناتا ہے رہبر ٹرمینل کے افتتاح کیلئے ڈی سی لیہ اظفر ضیا اور ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی تقریب کے روح رواں تھے۔

اب یہ واویلہ محض اس لئے ہو رہا ہے کہ فیصل موورز اور سلک لائن جیسی عوامی سہولیات سے مزین سروس کا پہلے یہاں تصور نہ تھاجس نے اجارہ داری کے تسلط کو توڑا ہے۔

چوہدری عمران اور چوہدری اجمل سے ایک تفصیلی بیٹھک ہوئی ان کا موقف بڑا واضح تھاکہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی ہم نے سروس کا اجراء کیا ہمارا مقصد عوام الناس کو بروقت منزل مقصود پر پہنچانے کیلئے ایک بہتر سروس مہیا کرنا ہے چوہدری عمران کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جس میں ہمیں دو ماہ کا عرصہ لگا ہم نے جس شہر سے سروس کا آغاز کیا۔

عوامی اعتماد ہی ہمارا معاون بنا ہم نے مخالفت کا نہیں مفاہمت کا رستہ اپنا یا اور یہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے چوہدری اجمل کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماڈل ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے ہماری کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہم نے ہمیشہ وعدہ کے مطابق بروقت اجرا کیا اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا شہریوں کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

ٹرانسپورٹ کے نئے اور جدید ذرائع نہ صرف مختلف معاشروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد بلکہ ہمارے تہذیبی افق کو بھی وسیع کرتے ہوئے انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کر رہے ہیں فخر کی بات ہے کہ سلک لائن مسافروں کیلئے تیز رفتار اعلیٰ فریکوئنسی والی مسافربسوں کو روڈز پر رواں دواں کیا جارہا ہے صوبہ بھر کی عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعداد بڑھاناضروری سمجھی ، دوسرا یہ کہ اس بس سروس کے سفری دورانیہ کوبڑھاتے ہوئیملتان ،ڈی جی خان ،تونسہ ،عبدالحکیم ،کوٹ ادو ،سنانواں تک محیط کیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں کے باسیوں کو لاحق سفری دشواریوں کا بھی خاتمہ ہو سکے،ہم جہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہیں وہاں سفری دشواریوں کے تدارک کیلئے بھی ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کی دنیا میں سلک لائن اور فیصل موورز ایک معیارکا نام ہے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں عوامی اعتماد کا تسلسل بھر پور حوصلہ افزائی کی علامت ہے جنوبی پنجاب کے کئی بڑے شہروں سے اپنی سروس شروع کرنے کے بعد ان کا اگلا ہدف لیہ شہر کے عوام کو ایک معیاری سفری سہولت کی فراہمی تھی جس کا افتتاح گزشتہ دنوں ہوا ان کا عزم کہیں بھی متزلزل نہیں ہوا اب 15نومبر سے راولپنڈی ،فیصل آباد اور کراچی کیلئے سروس شروع کی جارہی ہے سلک لائن جیسی عوامی سروس کا اجرا لیہ کے باسیوں کیلئے یقینا ایک اچھی پیش رفت ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مزید روٹس پر لیہ کے باسیوں کو سفری سہولیات میں ممدو معاون ثابت ہو گی۔

MR Malik

MR Malik

تحریر : ایم آر ملک