مصطفی آباد/للیانی : ٹرانسپورٹروں کی طرف سے لاہور قصور روڈ پر من مانے کرایہ نامہ رائج، انتظامیہ کاروائی کی بجائے ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق لاہور قصور روڈ پر ٹرانسپورٹروںنے من مانے کرایہ وصول کرنا معمول بنا رکھا ہے اور اکثر زیادہ کرایہ مانگنے پرجھگڑا بھی ہو جاتا ہے۔
قصور سے چونگی امرسندھو کا کرایہ 33روپے بنتا ہے جبکہ زبردستی 50روپے وصول کیا جاتا ہے، جبکہ شہریوں کی طرف سے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو درخواست دینے کے باوجود تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، شہریوں کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔