ایک سفر ملک امیر خان ٹمن کے ساتھ ۔۔۔۔۔

Arshad Kotgullah

Arshad Kotgullah

تحر یر :ارشد کو ٹگلہ
راقم کا تقریبا ایک ماہ سے اپنے مخلص قارئین سے رابطہ نہ ہو سکا کچھ ذاتی مصروفیات اور علالت اسکا سبب بنی۔ جن دوستوں اور میر ے قا بل احترام قا رئین نے کال کر کے یابا لمشافہ ملاقات کرکے حال پرسی کی میں انکاب ے حد مشکور ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرے تمام مخلص دوستوں اور ہما رے ملک پا کستان کو سلا مت رکھے۔ گز شتہ دنوں راقم کاحلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز کی خصوصی دعوت پر چو کھنڈ ی ایک سیا سی تقر یب میں جا نا ہوا ۔ہما رے ہمر اہ ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن کے دست راست ملک امیر خان ٹمن ،ملک ابرار ڈھلی اور رانا عظمت حیا ت تھے ۔سفر کا اغاز ہو تے ہی سیا سی گفتگو شروع ہو گئی جو خا صی گر ما گر م اور دلچسپ رہی ۔راقم نے ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن کے تر قیاتی کا موں اور انکی زند گی کے حوالے سے ملک امیر خان ٹمن سے تفصیل جا ننے کی کو شش کی جو قارئین کی نظر کر رہا ہوں۔

ملک امیر خان ٹمن نے بتا یا ہے کہ ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کے سا تھ 1968 سے ہو ں اور سر دار ممتاز خان ٹمن نے 1993 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کا میابی حا صل کی اور ہمیں کامیا بی ملتے ہی سر دار صا حب نے اپنے حلقے کی محر ومیو ں کا ازالہ کر نے کیلئے کمر کس لی تھی اور جن علا قوں میں سا بق صدر ایو ب کے دور کے بعد سے کا م نہیں ہوے تھے ان علا قوں میں سڑکیں ،گیس ،بجلی ،سینکڑوں ٹیلی فون ایکسچینج لگوا ئیں اور سینکڑوں کی تعداد میں بے روزگار نو جوانوں کو نو کر یا ں دلوا ئیں۔

ہم نے مختصر عر صہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر وائے ہیں جواج بھی لو گ یاد کر تے ہیں اور اسکے بعد ہم تقر یبا پند رہ سال اپوزیشن میں رہے اور ہم نے صبرکا دامن نہیں چھو ڑا۔ اپو زیشن کے وقت بھی جو ہم سے کا م ہو سکے ہم نے تن من دھڑ کی بازی لگائی اور ہما را ڈیر ہ عوام کیلئے چو بیس گھنٹے کھلا رہا ۔جو ہم سے ہو سکا وہ کیا ،ہما را ما ضی اور حال عوام کے سا منے ہے ۔2010 کے ضمنی الیکشن میں ہمیں مسلم لیگ ن کے قا ئد میاں نواز شر یف نے ٹکٹ دیا اور ہمیں حلقہ این اے اکسٹھ کی غیور عوام نے بڑھ چڑ ھ کر ووٹ دئیے اور ہم سر وخر ہو ئے ۔ضمنی الیکشن میں سر دار ممتاز خا ن ٹمن کوعوام نے ووٹ دے کر دوسری بار حلقے کی خد مت کا مو قع دیا اورہم نے تہیہ کر لیا تھا کہ اپنے حلقے میں ووٹرز ،سپو رٹرز سمیت دیگر حلقے کے لو گو ں کے مسا ئل حل کر نے ہیں ۔ضمنی الیکشن میں منتخب ہو تے ہی ہما رے سا تھ مقا بلہ بازی شروع کر دی گئی ہم صرف دو ا دمی تھے اور ہما رے مقا بلہ کر نے والے درجنوں لو گ تھے لیکن اللہ تعالی نے ہما را ساتھ دیا اورہم نے مقا بلہ با زی بھی کی اور عوام کے مسا ئل بھی حل کیے، ہم نے شارٹ ٹا ئم میں ایک ارب کے لگ بھگ کا م کروائے ۔2013کے قو می الیکشن میں بھی تلہ گنگ کی غیور عوا م نے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کو تیسر ی بار کا میا بی دلوا کر اپنا نما ئند ہ منتخب کیا ہے اور ہم حلقے کی عوام کے بے حد مشکور ہیں ۔

جب ملک امیر خا ن ٹمن سے سوئی گیس کے حوالے سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ صو بہ پنجاب میں صرف دو اضلاع میں سوئی گیس کا کا م ہو رہا ہے ، ایک حلقہ این اے اکسٹھ اور دوسرا ایم این اے شیخ آ فتا ب کے حلقے میں ہو رہا ہے ۔اسمو قع پر حکیم یا سر عز یز نے اپنے جذ با ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ میں مسلم لیگ ق سے پو چھنا چا ہتا ہو ں کہ اگر انکی کو ششوں سے گیس کا کا م شروع ہو ا ہے تو وہ ہمیں کو ئی ثبو ت دکھا ئیں ہم تو اپنا ثبو ت پیش کر نے کیلئے حا ضر ہیں ۔امیر خا ن کا مز ید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خد مت کا بیڑ ہ اٹھا رکھا ہے اور ہما رے دروازے عوامی مسا ئل کے حل کیلئے کبھی بھی بند نہیں ہو ئے ہما را مشن جا ری وسا ری رہے گا ۔قو می الیکشن کے بعد اب تک ہم اپنے حلقے میں کروڑوں روپے کے کا م کروا چکے ہیں اور کچھ جا ری ہیں ۔ہم ان ووٹرز اور سپو رٹرز کو کبھی بھی نہیں بھو ل سکتے جنھوں نے مئی کی گر میو ں میں دن رات ہما ری الیکشن کمپین کی اور کئی تو ایسے ہما رے مخلص دوست تھے جنہو ںنے مو ٹر سا ئیکلو ں اور سا ئیکلو ں پر سوار ہو کر سر دار ممتاز خا ن ٹمن اور مسلم لیگ ن کا منشور گھر گھر پہنچا یا وہ کبھی بھی ہما رے دلو ں سے نہیں جا سکتے ۔ضلع کے حوالے پو چھے گئے سوال میں انہو ں نے دوٹوک الفا ظ میں بتا یا کہ تلہ گنگ ضلع کا کا م ا خر ی مر احلے میں ہے اور جلد عوام کو ضلع کا نو ٹیفکیشن مو صول ہو جا ئے گا۔

Ceremony

Ceremony

طویل سفر کے بعد ہم اپنے منزل ملک ابرار چو کھنڈ ی کے ہا ں پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے ایم این اے سر دار ممتاز خان ٹمن اور ملک امیر خان ٹمن کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتما م کر رکھا تھاجس سے دیکھ کر جلسہ کا گما ن ہو تا تھا ۔پنڈا ل میں پہنچتے ہی ملک ابرار اور انکے دوستوں نے ہمیں ویلکم کیا اور سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض ما سٹر ملک خضر حیات ا ف تھو ہا جو کسی تعارف کے محتا ج نہیں نے انجا م دئیے انہو ں نے خو بصورت الفا ظ میں تما م ا نے والے معز ز مہما نوں کا استقبال کیا۔ سٹیج سیکر ٹر ی شر کا ء کو پنجا بی ا شعار سنا کر خو ب لطف اندوز کر تے رہے ۔تقر یب کا ا غاز تلا وت کلا م پا ک اور نعت رسول سے کیا گیا اسکے بعد ملک ابرار کی طر ف سے ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کے سا منے مراسلہ پیش کیا جس میں ڈھو ک نور جما ل اور اللہ والی کی بجلی کا مطا لبہ تھا اور دیگر بنیادی مسا ئل سے ا گا ہ کیا۔خطا ب کی دعوت ملتے ہی ملک امیر خا ن ٹمن نے اپنے جار حا نہ انداز میں ما ئیک سنبھا لا اور ا تے ہی کہا کہ ملک ابرار ہما را مخلص دوست ہے اور ہم پر اللہ کی کر م نوازی ہے کہ ہما رے ساتھ ملک ابرار جیسے مخلص ورکر مو جو د ہیں اور ہم نے جب بھی کو ئی گر انٹ کی بات کی تو انہو ں نے ہمیشہ گر دونو اح کے لو گو ں کی فلا ح وبہبو د کیلئے کہا اور ملک امیر خا ن نے مز ید کہا کہ میں ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی طرف سے ا پ لو گو ں کو یقین دلا تا ہو ں کہ جب ہی بجلی کی گر انٹ ا ئی توان ڈھو کو ں کی بجلی کا مسلہ حل کر نا ہما ری اولین تر جیح ہو گی۔

ہما ر ا مشن عوام کے مسا ئل حل کر نا نہ کہ عوام کیلئے مز ید مسا ئل پیدا کر نا ہے اور جو ہم کہتے ہیں وہ کر کے دکھا تے ہیں ۔ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ا پ لو گو ں کا میں بے حد مشکور ہو ں جنھو ں نے مجھے عزت بخشی اور ہر مشکل گھڑ ی میں سا تھ دیا ا ج جو جلسہ جس مقصد کیلئے منعقد کیا گیا ہے اسکو انشا اللہ پورا کیا جا ئے گا ۔میں ہر وقت اللہ تعالی سے دعا کر تا ہو ں کہ اے میر ے رب مجھے اتنی تو فیق دے کہ میں حلقے کے تما م مسا ئل حل کر سکو ں ، تقر یب کے اختتا م پر خصو صی دعا کر ائی گئی ۔تقر یب میں حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عزیز ،ملک ابرار ڈھلی ،سا بق امیدوار بر ائے چیئر مین حا جی ملک الفت ،سا بق نا ظم ڈھر نا ل قا ضی یسین کے فر زند ارجمند ،ایس ڈی او واپڈا ملک عر فا ن ،ملک یا رن خا ن ڈھر نا ل ،سا بق نا ظم شیخ اقبا ل جھا ٹلہ ،ملک حبیب چو کھنڈ ی ،ما سٹرملک خضر حیا ت تھو ہا ،رانا عظمت ٹمن ،رشید تھو ہا ،دوست محمدپیڑ ہ فتحا ل ،صادق پٹواری سمیت علا قہ کی سرکر دہ شخصیا ت مو جو د تھیں ۔اختتا م پر معز ز مہما نو ں کے اعزاز میں ملک ابرار نے پر تکلف ظہر انہ دیا ۔

پو رے پا کستا ن میں پٹرول کی شد ید قلت نے شہر یو ں کو مشکلا ت سے دوچار کر رکھا ہے اور ہما رے حکمر ان ہر روز ایک نئی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جو کہ پٹر ول بحر ان کی وجہ جا ننے کیلئے بنا ئی جا رہی ہے حا لا نکہ پہلے بحر ان کے حل کیلئے کو ئی ٹھو س لا ئحہ عمل سا منے ا نا چا ہیے تھا اور عوام جو سڑکو ں اور لا ئینوں میں لگ کر خوار ہو رہی ہے ان کو فوری کو ئی ریلیف ملنا چا ہیے تھا یہ تو بعد کے کا م تھے کہ کس محکمہ کی غلطی کی وجہ سے یہ بحر ان پیدا ہوا ہما رے محتر م وزیر اعظم اگر بحر ان کی وجہ جا ننے کیلئے میٹنگز بلا نے سے قبل پٹرول دستیا بی کے احکا ما ت جا ری فر ما تے تو زیا دہ اچھا ہو تا ۔مسلم لیگ ن کی حکو مت سے عوام کی بہت زیا دہ توقعات وابستہ تھیں لو گو ں مسلم لیگ ن کو مینڈ یٹ دیا تھا کہ وہ اقتدار میں ا کر ہما رے مسا ئل حل کر یں گے ۔لیکن مسلم لیگ ن کی حکو مت سے عوام ڈیڑ ھ سال میں ہی بدظن ہو چکی ہے ا ئے روز کو ئی نہ کو ئی نیا بحر ان سا منے ا جا تا ہے اور اس سے بڑ ھ کر حکو متی وزراء کا رویہ اور بیا ن بازی کہ ہما رے خلا ف کو ئی سا زش کی گئی ہے عوام کو اور زیا دہ ذہنی اذیت کا شکا ر کر دیتا ہے۔

خا دم اعلی پنجا ب پو رے پنجا ب کے وزیر اعلی ہے پٹرول بحر ان سے پو را پنجا ب متا ثر ہو رہا ہے لیکن خا دم اعلی صا حب صر ف لا ہور کے سی این جی اسٹیشن کھلوا کر بری الذمہ ہو کر بیٹھ گئے ہیں اور انکی عوام لا ئینو ں میں لگی ذلیل وخوار ہو رہی ہے ۔میا ں بر ادران نے ثا بت کر دیا ہے کہ وہ واقعی ہی تحت لا ہور کے با دشاہ ہیں ،انصا ف کا تقا ضا تو یہ تھا کہ پو رے پنجا ب کے سی این جی اسٹیشن کھو ل دئیے جا تے جس سے روز مر ہ کے معا ملا ت چل پڑ تے اور پٹرول کی خر یداری کم ہو نے سے بحر ان حل کر نا آ سان ہو جا تا ۔ما ہر ین اور عوامی رائے کے مطا بق میا ں بر ادران کو اپنے خلا ف ہو نے والی سا زشوں کو روکنا چا ہیے اور انکی وجہ بھی معلو م کر نی چا ہیے جب ا پ تما م وزارتیں اور حکو متی عہد ے اپنے رشتہ داروں میں ریو ڑیوں کی طر ح با نٹیں گے تو اسطر ح کے بحر ان سر اٹھا تے رہیں گے ۔میا ں صا حب اگر اس دفعہ ا پ عوام کو ریلیف دینے میں نا کا م ہو جا تے ہیں تو عوام کا جمہو ریت اور ن لیگ سے اعتما د اٹھ جا ئے گا ۔لو گ ا ب سا بق صدر پر ویزمشر ف کے دور کو یا د کر نے لگ گئے ہیں اور عوام تو سا بق صدر آ صف علی زرداری کے دور کو ا پ کی حکو مت سے بہتر تصور کر نے لگے ہیں جو کہ ا پ کیلئے با عث شر مند گی ہو نا چا ہیے۔خد ا حا فظ

Arshad Kotgullah

Arshad Kotgullah

تحر یر :ارشد کو ٹگلہ