اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفیکٹ دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے، کئی شہروں میں کیبل پر جیو نیوز کی بندش اور روزنامہ جنگ کی ترسیل روکناغلط اقدام ہے۔ حافظ طاہر اشرفی کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ جنرل ظہیرالاسلام کی تصویر دکھا کر دل آزاری کی گئی، کسی بھی چینل اور اخبار کے خلاف ماورائے عدالت اقدامات قبول نہیں کریں گے۔
پیمرا کو کسی فریق کے دباوٴ کے بغیر فیصلہ کرنا چاہیے، جیو کی مختلف علاقوں میں کیبل پر بندش اور جنگ اخبار کی تقسیم روکنا غلط اقدام ہے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وہ حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،حکومت میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق مرتب کرے، معاملہ پیمرا اور عدالتی کمیشن میں موجود ہے۔