غداری کیس، اٹارنی جنرل کو نوٹس، ایک ہفتے میں جواب داخل کرانے کی ہدایت
Posted on December 4, 2014 By Geo4 Webmaster اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Islamabad High Court
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں غداری کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کیلئےدائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور عدالت کو بتایا کہ ایک ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی جواب جمع کرادیا جائے گا۔