اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جاری ہے، کیس کے اہم گواہ ڈپٹی سالیسٹر وزارت قانون تاج عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، وزارت قانون کے ڈپٹی سالیسٹر تاج عمر نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام ججز کو کام سے روکنے سمیت انیس اہم دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیں۔ تین نومبر کے ججز کے حلف نامے چودہ دسمبر دو ہزار سات کو ایمرجنسی کے حکمنامے کی دستاویزات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔