غداری کیس: وکلا کی جانب سے ججز کے متعصب ہونیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے وکلا کی جانب سے ججز کے متعصب ہونے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے بینچ میں شامل دو ججز کے متعصب ہونے سے متعلق درخواست پر اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت جمعے تک ملتوی کردی گئی۔