غداری کیس: صرف مشرف کیخلاف ثبوت ملے ہیں، اکرم شیخ کا تحریری جواب

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) غداری کیس میں استغاثہ نے پرویز مشرف کی جانب سے دیگر ساتھیوں کو ٹرائل میں شامل کرنے کے بارے میں درخواست پر تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا۔

سابق صدر کے خلاف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت جاری ہے، جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ پراسیکوٹر اکرم شیخ ایڈوکیٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے دیگر ساتھیوں کو ٹرائل میں شامل کرنے کے بارے میں درخواست پر تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کے بارے میں درخواست کا بھی تحریری جواب داخل کرادیا گیا۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صرف پرویز مشرف کے خلاف دستاویزی ثبوت ملے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تینوں ارکان کا نام گواہان میں شامل ہے۔