غداری کیس، مشرف عدالت میں پیش ہونے کیلئے رضامند

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ دوستوں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے قریبی دوستوں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد غداری کیس میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پرویز مشرف کل ہپستال میں وکلاء سے اہم ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے 18 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے ایک اپیل بھی تیار کر لی ہے۔

واضع رہے کہ غداری مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو مہلت دیتے ہوئے انھیں 18 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدم تعمیل کی صورت میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے وکیل انور منصور کی یقین دہانی پر پرویز مشرف کو 18 فروری کو پیش ہونے کی مہلت دی۔ اس سے قبل عدالت نے 31 جنوری کے اپنے حکمنامے میں پرویز مشرف کو 7 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری میں ان کے ضامن میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی کو بھی 18 فروری کو طلب کیا ہے۔