غداری کیس، مشرف کے وارنٹ کا حکم برقرار، جسٹس فیصل عرب کی الگ ہونے کی تردید

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) غداری کیس کی آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ، عدالت نے پرویز مشرف کی اکتیس مارچ کو طلبی اور وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے ، خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب کیس کی سماعت سے الگ نہیں ہوئے۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے مشرف غداری کیس میں آج کی سماعت کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں پرویز مشرف کی اکتیس مارچ کو طلبی اور وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب عدالت کے سربراہ ہیں اور وہ غداری کیس کی سماعت سے الگ نہیں ہوئے۔

آج صبح سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے متعصب ہونے کے الزامات پر غداری کیس کی سماعت سے معذرت کی تھی جس کے بعد میڈیا پر یہ خبر نشر ہوتی رہی کہ جسٹس فیصل عرب غداری کیس میں بنچ سے الگ ہو گئے ہیں۔آج جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق غداری کیس کی سماعت اکتیس مارچ کو ہو گی۔