اسلام آباد (جیوڈیسک) مشرف غداری کیس میں تین نومبر کی ایمرجنسی کے دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کردیے گئے۔ استغاثہ کے مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ پرویز مشرف پر غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ کررہاہے، استغاثہ کی جانب سے گواہوں کی پیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر کلیم شہزاد نے عدالت میں بیان قلمبند کرایا جس کے بعد ان پر مشرف کے وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔ کلیم شہزاد نے ایمرجنسی کے حکم نامے کا اصل رکارڈ، اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے حلف کا حکم نامہ 2007 بھی پیش کیا۔ جنرل پرویز مشرف کے دستخط شدہ پی سی او کا اصل رکارڈ بھی عدالت کو دیا گیا۔