راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلیے رضا مند۔ شخصی ضمانت کا انتظام بھی کر لیا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق پولیس نے آگاہ کر دیا ہے۔ پرویز مشرف وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلیے رضا مند ہیں۔
سابق صدر کی جانب سے شخصی ضمانت کا انتظام کر لیا گیا۔ پولیس آج شام یا کل وارنٹ کی تعمیل کرائے گی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کو بھی وارنٹ گرفتاری کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ سابق صدر کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ جمع کرواتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔