کراچی (جیوڈیسک) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے حکومتوں پر لازم ہے آرٹیکل 6 کی عزت کریں غداری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو وزیر اعظم نے ملک سے باہر بھیجا یہ بھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔
محکمہ سیاحت اور ثقافت کے تحت صوفی کانفرنس کے آخری دن نیشنل میوزیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے جینا ہے اور مرنا بھی ہے۔ انسان میں احساس نہ ہو تو جانور اور انسان میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
صوفی ازم انسان اور انسانیت کی بات کرتا ہے پہلے وکی لیکس اور اب پانامہ لیک سامنے آ گیا ہے۔ معلوم نہیں جج صاحبان کمیشن کی سربراہی کیوں نہیں کر رہے۔ معاملہ کی تہہ تک پہنچنا عمران خان پریس کانفرنس کے ذریعے بھی عوام تک پیغام پہنچا سکتے ہیں۔