محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری (پی سی) طارق محمود مرزا کو شوکاز نوٹس جاری
Posted on February 19, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود نے کلریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری (پی سی) طارق محمود مرزا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور ذاتی حیثیت میں 28فروری کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہےـ
یاد رہے قبل ازیں صوبائی محتسب پنجاب نے محمد اکرم بھٹی وغیرہ کی درخواست پر اپنے جاری کردہ احکامات جس میں انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کی تھی کہ کلریکل کیڈر کی ہائی کورٹ ملازمین کی طرز پر اپ گریڈیشن کر کے میرے دفتر کو آگاہ کیا جائے جس پر صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلی حکام نے عملدرآمد نہ کیا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے ان احکامات کو نظرانداز کر دیا جس پر صوبائی محتسب پنجاب نے اپنے حاصل کردہ اختیارات کے سیکشن14کی سب کلاز سیکشن 5 کے تحت ڈپٹی سیکرٹری (پی سی )کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صوبائی محتسب پنجاب کے فیصلے کی روشنی میں کلریکل کیڈر کی بھی ہائی کورٹ ملازمین کی طرز پر اپ گریڈیشن کرے ورنہ ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کے لئے محاذ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا جائے گا او ر مورخہ28فروری کو ذاتی طور پر پیش ہو کروضاحت کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہےـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com