خزانے میں طلب کے مطابق تیل خریدنے کے پیسے نہیں : ڈاکٹر مصدق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پانی و بجلی کے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے لوڈ شیڈنگ دورانئے میں اضافے پر عوام سے معذرت کر لی، کہتے ہیں خزانے میں اتنے پیسے نہیں کہ طلب کے مطابق تیل خرید سکیں۔

واپڈا ہاس لاہور میں نگران وزیر پٹرولیم وجاہت علی صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس قت نوہزار پانچ سو میٹرک ٹن تیل مل رہا ہے جس سے صرف دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسئلے پر غور کیا کیا جائے گا۔