کراچی (جیوڈیسک) خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے دہشتگرد بہرام خان عرف بلال کو گرفتار کر لیا۔
دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے نیٹو فورسز پر حملے اور نیٹو کنٹینرز لوٹنے کا اعتراف کر لیا۔
دہشتگرد بہرام افغانستان میں زخمی ہونے کے بعد کراچی میں علاج کروانے آیا تھا دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ اس کے کئی ساتھی پاکستان آکر نان بائی کا کام کرتے ہیں اور پھر دوبارہ افغانستان جا کر جنگ میں حصہ لیتے ہیں۔
ادھر موچکو اور منگھوپیر میں پولیس مقابلوں کے دوران متعدد وارداتوں میں مطلوب تین ملزم پکڑے گئے۔