درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کا باعث بنتے ہیں: جعفر علی بلوچ

Tree

Tree

سبی (محمد طاہر عباس) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کا باعث بنتے ہیں درخت زمین کا زیور اور آکسیجن و پانی کے حصول کا ذریعہ ہیں درختوں کیوجہ سے زمین کا کٹائو بچ جاتا ہے ضلع سبی میں پچاس ہزار درخت لگانے کا ہدف ہے جو جلد پورا کرلیں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جعفر علی بلوچ نے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ضلع سبی میں پچاس ہزار درخت لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

شجر کاری مہم سے آج دن تک ہم مختلف مقامات پر دس ہزار درخت سبی ٹائون میں لگا چکے ہیں جبکہ دیے گئے ٹارگٹ کو عنقریب پورا کرلینگے انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف آکسیجن اور پانی کا سورس بنتے ہیں بلکہ یہ سایہ بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درختوں کی قدر اسوقت زیادہ ہوتی ہے جب موسم گرما کی تپتی دھوپ میں کوئی تھکا ہارا مسافر کچھ وقت کیلئے درخت کے سایہ سے مستفید ہوتا ہے تو اسوقت اسے جہاں چند لمحے سکھ ملتا ہے وہیں اس کے منہ سے درخت لگانے والوں کیلئے دعا بھی نکلتی ہے جو بہت بڑی سعادت ہے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو درختوں کی افادیت کو نہیں سمجھتے وہ ان درختوں کو بے معنی سمجھ کر کاٹ دیتے ہیں انہیں ان کی حقیقت اور فائدے کا تب پتہ چلتا ہے جب ماحول پر گندا ہونے کے ساتھ ساتھ بارشوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ درخت لگانے کیساتھ ساتھ دسیتاب وسائل میں رہتے ہوئے انہیں بروقت پانی دینے کا خاطر خواہ بندوبست بھی جاری رکھیں گے ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ہم مل جل کر لگائے جانے والے درختوں کو پروان چڑھانے میں بھی کامیاب رہیں انہوں نے کہا کہ پچاس ہزار درخت لگنے کے بعد سبی کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا صاف ستھرا ماحول ہوگا تو اسکے انسانی زندگی پر صحت مند اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے میں صحافی برادری ہم سے تعاون کریں اور وقتا فوقتا ہم سے ملکر عوام تک درختوں کی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔