شجرکاری مہم کے انعقاد کا مقصد نئی نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ آکاش بھٹی
Posted on April 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
گوجر حان : شجرکاری مہم کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں شعور اجاگر کرنا ہے اور نیک کاموں کی طرف راغب کرنا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر MSF گوجر حان محمد آکاش بھٹی نے گزشتہ روز MSF کے زیرِاہتمام ونگز کالج میں شجرکاری مہم کی افتتاخی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ اس سے طلبہ کو ایک اچھا پلیٹ فارم مِلے گا۔
باوا وسیم حسینی جنرل سیکریٹری MSF گوجر حان نے کہا کہ ہم اس نیک کام کو مزید وسعت دیں گے اور تمام طلبہ تک پہنچانے کیلے مزید سکولوں اور کالجز کا دورہ کریں گے اور اس نیک کام میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گےـ پرنسپل ونگز کالج گوجر حان واجد حسین نے محمد آکاش بھٹی ، باوا وسیم حسینی اور محمد انیس بھٹی کی اس کاوش کو سراہا اور انکے مقاصد کیلے نیک حواہشات کا اظہار کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com