فیصل آباد : شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ شجرکاری مہم میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائیر سکینڈری سکول رائو محمد اقبال نے لان میں پودا لگا کر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سٹاف ممبران عبدالرشید’ اعجاز’ منیر احمد’ اطہر محمود’ نصیر احمد ودیگر بھی شریک تھے۔ پرنسپل رائو محمد اقبال نے مزید کہا کہ فیصل آباد شہر میں درختوں کی اشد ضرورت ہے۔
فیکٹریوں کے دھواں سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے صرف اس آلودگی کا واحد علاج شجرکاری مہم میں ہے۔ سکول کے طالب علم اپنے گھروں اور پارکس میں پودے لگا کر شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ضلعی انتظامیہ جو درخت لگائے ان کی پرورش پر بھی توجہ دیں۔