بلین ٹری منصوبہ ایک عظیم قومی مقصد ہے، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhan

Hunaid Lakhan

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے کردیا ہے، حکومت کا ایک روز میں 35لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، پوری قوم حکومت کے بلین ٹری منصوبے میں بھرپور ساتھ دیں اور اپنا اپنا کردار اداکریں ، شجرکاری مہم سے جہاں پاکستان کی حسن میں اضافہ ہوگا وہیں خوشگوار ماحولیاتی تبدیلی بھی عمل میں آئی گی اور فضا ئی آلودگی میں کمی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنیدلا کھانی نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ تحریک انصاف کا ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے شجرکاری مہم سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ، ماحولیاتی مسائل، جنگلات کی کمی اور زیر زمین پانی کی کمی جیسے مسائل میں بھی کم آئی گی۔

وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا نے بھی سراہا، شجرکاری مہم سے پورے ملک میں ہریالی آئے گی ، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیئے پوری قوم حکومت کا ساتھ دے ، گرین پاکستان سے ہمارے پیارے وطن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، شجرکاری مہم ایک عظیم قومی مقصد ہے جس میں ہم سب کو تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس مقصد کی تکمیل کے لیئے مل کر چلنا ہوگا، پاکستان ہم سب کا ملک ہے اپوزیشن کے لوگ ہوں یا حکومت کے ہر شخص کی پہچان پاکستان سے ہے اور ہم سب کا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے پاکستان کی خوبصورتی اور صفائی ہم سب کا قومی فریضہ ہے، شجرکاری مہم کے تحت لگائے جانے والے درخت ملک کی خوبصورتی کو چارچاند لگائیں گے اپنے ملک کو خوبصورت کرنے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان نے رکھ دیا ہے اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔