زیارت (نمائندہ) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے کلوزنگ سرمنی کے موقع پر زیارت کے ایک مقامی ہو ٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسرکٹ چئیرمین زیارت سردار میر وائس خان سارنگزئی تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات محمد ہاشم سارنگزئی ، محمد حنیف کاکڑ ، عبدالقیوم ، حاجی محمد دین و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چئیرمین سردار میر وائس خان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
زیارت کے جنگل کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہے اور یہ قدرتی جنگل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔جنگلات کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے ہم نے زیارت کے گیس سے محروم علاقوں کے لئے وزیر اعظم کی اعلان کردہ زیارت پیکج سے ایک ارب روپے کے فنڈ سے چالیس کروڑ روپے مختص کر رکھے ہیں اور اس حوالے سے اکثر علاقوں کی سروے بھی مکمل کی جاچکی ہے اور انشاء اللہ اس کے لئے مزید فنڈز بھی رکھی جائیگی تاکہ تمام علاقوں کو جلد از جلد گیس کی سہولت دی جاسکیں۔زیارت کے جنگل کی حفاظت کے لئے موجودہ حکومت کی اقدامات قابل تعریف ہیں اور اس حوالے سے بی آر ایس پی کا یہ پروجیکٹ بھی انتہائی اہمیت کاحامل رہا۔ اور انہوں نے بھی انتہائی خوش اسلوبی اور فرائض کے ساتھ اختتام پذیر کیا۔
جس پر وہ داد کے مستحق ہے ۔مہمان خصوصی کے علاوہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات محمد ہاشم سارنگزئی ، محمد حنیف کاکڑ ، عبدالقیوم ، ملک محمد دین و دیگر کاکہنا تھا کہ زیارت کے جنگلات کی تحفظ کو ممکن بنانے کے لئے گیس کی سہولت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے زیارت کے جنگلات کو تحفظ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے ۔اور اس کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیگی۔
آخر میں خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی کے زائد خان دوتانی کا کہنا تھا کہ ہم نے انتہائی کم عرصے اور شارٹ پروجیکٹ کے ذریعے عوام میں جنگلات کی حفاظت کے لئے مختلف پروگرامز کئے اور اس حوالے سے بی آر ایس پی نے مختلف اشیاء بھی تقسیم کئیں۔