سہ ملکی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان آج میزبان انگلینڈ سے کھیلے گا۔ ڈربی میں ایونٹ کا آخری پول میچ ناقابل شکست پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔ دونوں جونیئر ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے میدان میں اتریں گی۔
گرین شرٹس نے سہ ملکی انڈر نائنٹین میں پانچ میں چار میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ میزبان انگلش ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے۔ قومی جونیئر کھلاڑیوں نے ٹائیٹل جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان نے اس سے پہلے میچ میں میزبان کھلاڑیوں کو ایک سو اسی رنز کی کرار شکست کا مزہ چکھایا تھا۔