ڈربی (جیوڈیسک) ڈربی سہ ملکی انڈر نائنٹین ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار رنز سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ غیر ذمہ دارانہ آغاز کے باعث ٹیم کو سولہ رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ حسن رضا جونیئر نے ٹیم کو سہارا دیا اور اکہتر رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کے Jack Winslad نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دو سو اٹھائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم دو سو تیئس رنز بنا سکی۔ Ryan Higgins نے چون رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی طرف سے ظفر گوہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پیر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن دو بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔