مقدمہ غداری، فیصلہ آنے تک میئر کے الیکشن کالعدم قرار دیئے جائیں۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کہا ہے کہ متحدہ کی جاب سے پاکستان توڑنے کیلئے اسرائیل سمیت دیگر ممالک سے مدد مانگنا غداری ہے۔

لہذا سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی آرٹیکل 6کی قرار داد کے تحت الطاف حسین پر مقدمہ درج کیاجائے۔ا نہوں نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد میں ہونے والے میئر اور چیئر مین کے الیکشن کو مقدمہ غداری کے فیصلہ تک کالعدم قرار دیا جائے۔

عالم علی نے کہا کہ ایک طرف تو ایم کیو ایم کے مرکز، سیکٹرز اور یونٹ آفس مسمار اور سیل کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب یونین کونسل آفس بمعہ اخراجات چلانے کیلئے دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن متحدہ پر پابندی کی بات کررہی ہے تو دوسری جانب بلدیاتی اداروں میں مکمل نمائندگی دے کر سیاست کرنے کی طاقت فراہم کررہی ہے جو ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہیں۔