راولپنڈی (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے شکیل اعوان کی جانب سے شہادت مکمل ہونے پر شیخ رشید احمد کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز ٹربیونل نے سماعت شروع کی تو ملک شکیل اعوان کی جانب سے شہادت مکمل کر لی گئی۔ جس پر شیخ رشید احمد کے وکیل کی جرح کیلئے چھ نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ملک شکیل اعوان نے شیخ رشید احمدکے خلاف گوشواروں سے اثا ثے چھپانے کے الزام میں انتخای عذرداری دائر کی تھی۔