قبائلی علاقوں کے ڈھائی ہزار لاپتہ افراد قلعوں میں قید ہیں: آمنہ مسعود

Amina Masood Janjua

Amina Masood Janjua

پشاور (جیوڈیسک) آمنہ مسعود جنجوعہ نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی امتیاز شاہد قریشی سے بھی ملاقات کی اور انہیں لاپتہ افراد کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔

پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد پانچ سو ستائیس ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد قبائلی علاقوں میں لاپتہ ہیں جنہیں مختلف قلعوں میں رکھا گیا ہے۔