قبائلی علاقوں میں موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق جاری

Sim Biometric Authentication

Sim Biometric Authentication

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کاعمل جاری ہے۔

باجوڑ ایجنسی، مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی، درہ آدم خیل اور کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل سے گزارا جا رہا ہے جس کی آخری تاریخ 12 پریل مقرر کی گئی ہے۔

موبائل کمپنیوں کے فرنچائز اور رابطہ دفاتر میں لوگوں کا رش ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ تصدیقی عمل سے انہيں پریشانی ضرور ہو رہی ہے مگر وہ اسے ایک اچھا اقدام سمجھ رہے ہیں۔