قبائلی علاقوں میں مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں: وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar,Fazal-ur-Rehman

Chaudhry Nisar,Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاٹا میں قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث ملک میں بہت خون بہہ چکا ہے لیکن طالبان کے بعض عناصر ابھی بھی مذاکرات کے خلاف ہیں۔ حکومت مذاکرات کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسرا فریق بھی مثبت جواب دے۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت طالبان مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔