قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio Compain

Polio Compain

پشاور (جیوڈیسک) ملک کے قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران 6 لاکھ 95 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ فاٹامیں انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق فاٹا میں سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس مہم میں 6 لاکھ 95ہزار274 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لئے 2897ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔