مہمند ایجنسی (شکیل مومند) گورنر خیبر پختونخواہ نے فاٹا کے اساتذہ کرام کے اپ گریڈیشن اپنی ذاتی دلچسپی اور کوشش سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے توسط سے حل کر کے نو ٹیفکیشن جاری کروایا، جہاں گورنر صاحب نے قبائلی عوام کی ترقی کا بیڑاہ اٹھایا ہے وہی اُنہوں نے قبائلی عوام کی تعلیم و ترقی کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
اب استاتذہ کرام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں اضافہ کر کے گورنر صاحب کی تعلیمی ایمرجنسی کو کامیاب بنائیں ۔ فاٹا استاتذہ کی تنخواہیں اور مراعات کو بندوبستی علاقے کے استاتذہ کے برابر کرنے پر وفاقی حکومت نے انصاف و اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا۔