قبائلی نہیں چاہتے دہشت گرد ان کے علاقوں میں واپس آئیں: میجر جنرل عاصم باجوہ

Maj Gen Asim Bajwa

Maj Gen Asim Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ میرا نشاہ کے باقی بیس فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام نہیں چاہتے کہ دہشتگرد ان کے علاقوں میں واپس آئیں۔ ریاست بھی دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دے گی۔

میران شاہ میں پاک فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ دہشت گردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ میرا نشاہ کے باقی بیس فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری طرف شمالی وزیرستان پہاڑی علاقوں پر چھپے دہشت گردوں کا محاصرہ انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔