ٹرائبل یونین اف جرنلسٹ فاٹا کے مرکزی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
Posted on May 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
خیبر ایجنسی : ٹرائبل یونین اف جرنلسٹ فاٹا کے مرکزی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ کابینہ کے 7 میں سے 4 ارکان نے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹر ی کے خلاف عدم اعتماد پیش کرنے کا عندیہ دے دیاان خیالات کا اظہارٹی یو جے فاٹاکے سینئرنائب صدرولی خان شنواری نے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام ادروںسے اپیل کی ہے کہ مرکزی کابینہ کے صدر ناصرخان مہمند اورجنرل سیکرٹر ی ٹرائبل یونین اف جرنلسٹ فاٹاکے لیے نہیں صرف اپنے مفادات اورذاتی کاوربار کو بڑھانے کے لیے ٹی یو جے کا نام استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات میں نہ تو کابینہ کو اعتماد میں لیاگیا اورنہ ایگزٹیو ممبران کو پتہ چلانے دیا بلکہ اس ملاقات میں شامل افراد کا نہ توٹی یو جے سے کوئی تعلق ہے اورنہ ان کا صحافت سے کوئی واسط ہیں ۔ٹی یو جے فاٹاکے سینئرنائب صدرولی خان شنواری اور مرکزی فنانس سیکرٹر ی نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی یوجے کے لیے منظورکی گئی رقم کا چیک ائین کے مطابق مرکزی فنانس سیکرٹر ی وصول کریگا تاکہ اس کو ٹی یوجے کے بنک اکاونٹ میں رقم جمع کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پشتر جتنے بھی پیسے ملے ہے صدر اور جنرل سیکرٹر ی نے اب تک اس کا کوئی حساب نہیں دیا۔ الیکشن 31 جنوری 2013 کو ہوئے لیکن ایک مرتبہ بھی ایگزٹیو ممبرز کی میٹنگ نہیں بلائی گئی جبکہ ٹی یو جے کے ائین کے مطابق ہرماہ یہ اجلاس بلانا ضروری ہے اور سال میں کم سے کم 2 مرتبہ جنرل باڈی کا اجلاس بلانا لازمی ہے لیکن تاحال تمام تر فیصلے صرف 2 افراد اپس میں مل کر کرتے ہیں جو کہ غیر ائینی ہیں۔
انہوں نے ٹی یو جے کے تمام معزز ممبران سے اپیل کی ہے کہ نئے صحافیوں کو اہلیت کی بنیاد پر ممبرشپ دینے اور موجودہ کابینہ کا احتساب کرنے کے لیے مرکزی سینئرنائب صدر، فنانس سیکرٹر ی اورپریس سیکرٹر ی سے رابط کریں تاکہ جنرل باڈی میٹنگ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ تمام اقدامات کے لیے ایگزٹیو کونسل سے منظوری لینی پڑتی ہے جوکہ اج تک نہیں لی گئی۔