ٹربیونل کے تھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکلاءآج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔

ٹربیونل کے تھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ڈی سی او آفس میں ہو ر ہا ہے۔ این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کو عمران خان کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

عمران خان کی جانب سےدھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے اور ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیشن نےاس سلسلے میں اسپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتےہوئے آج ڈی سی او آفس طلب کر رکھا ہے۔

پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کیساتھ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شامل ہوں گے دوسری جانب سردار ایاز صادق کے وکلاء ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں۔