گجرات (جی پی آئی) 3.12.2014دسمبر بروز جامع مسجد نظامی میں بانی و کنونیئر متحدہ علماء مشائخ بورڈ اہلسنت پروفیسر سید رخسار حسین قادری رضوی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ‘ جس میں قائم مقام صدر متحدہ علماء مشائخ بورڈ ضلع گجرات علامہ محمد اشرف نقشبندی ‘ علامہ محمد حنیف جلالپوری ‘ علامہ محمد یعقوب رضوی ‘ علامہ محمد ارشد قادری ‘ علامہ عبدالرئوف ناظم جامعتہ الفرید ‘ علامہ محمد اعجاز بلوچ ‘ علامہ ابوتراب بلوچ صدر عالمی تنظیم اہلسنت ڈویژن گوجرانوالہ علامہ مختار سعید صدر گجرات سٹی عبدالرحمن نعیمی ناظمی اعلیٰ عالمی تنظیم اہلسنت گجرات ‘ علامہ محمد عظیم قادری صدر عالمی تنظیم اہلسنت ضلع گجرات ‘ حضرت علامہ عبدالفرید نقشبندی ناظم اعلیٰ جامعہ نقشبندیہ لالہ موسیٰ اور دیگر علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ اس اجلاس میں بالخصوص پیر سید عادل عباس شاہ ‘ فریدی چشتی آستانہ عالیہ کریم داد سیداں ‘ پیر طریقت قاضی محمود احمد اعوانی ‘ ‘پیر طریقت مبشر شاہ آستانہ عالیہ شکریہ شریف صدر پاکستان سٹی تحریک ضلع گجرات شریک ہوئے ‘ اس اجلاس میں متفقہ طور پر پیر طریقت حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بحیثیت سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء و مشائخ اہلسنت بورڈ مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی طرف سے بھتہ طلبی ‘ نیز جھوٹ اور کذب پر مبنی الزامات والا پمفلٹ تقسیم کرنے کی بھرپور مذمت کی ‘ اس اجلاس میں ڈی سی او گجرات اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا گیا کہ اس دریدہ دین شخص کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ضروری تادیی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ‘ چونکہ اس کاذب شخص کے خرافات پر اہلسنت و جماعت کے کارکنان علماء اور نوجوانان مشتعل ہیں۔