تریموں کے مقام پر6 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان

Trimmu

Trimmu

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، تریموں کے مقام پر چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ جس کا بہاوٴ کل تک آٹھ لاکھ کیوسک ہوجائے گا، فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اٹھترہزار سات سو چودہ اوراخراج پچھتر ہزار سات سو چودہ کیوسک ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج اٹھاسی ہزارسات سو چھہتر کیوسک ہے۔ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج نواسی ہزار چار سو ستر کیوسک ہے۔

تریموں کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج پانچ لاکھ بانوے ہزار تین سوچار کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ اکتیس ہزار پانچ سو چھیالیس اور اخراج ایک لاکھ سولہ ہزار سولہ کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد چھہتر ہزار اور اخراج تہتر ہزار چار سو بتیس کیوسک ہے۔ رسول کے مقام پر پانی کی آمد انہتر ہزار تین سو باسٹھ اور اخراج چھیاسٹھ ہزار ایک سو باسٹھ کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد تریسٹھ ہزار ایک سو پینتیس اور اخراج اڑتالیس ہزار آٹھ سوپینتیس کیوسک ہے۔

ہیڈ سدھنائی پر پانی کی آمد پچاس ہزارچارسو ایک اور اخراج سینتیس ہزار پانچ سو انسٹھ کیوسک ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد سولہ ہزار پانچ سو سولہ اور اخراج دس ہزارآٹھ سو نو کیوسک ہے۔ میلسی کے مقام پر پانی کی آمد اوراخراج پندرہ ہزار پانچ سو اکتیس کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پرپانی کی آمد ننانوے ہزار دو اور اخراج نوے ہزار سات سو دو کیوسک ہے۔ تونسہ میں پانی کی آمد پچاسی ہزار چار سو بیس اور اخراج انسٹھ ہزارچھ سو بیس کیوسک ہے۔